پنجاب یونیورسٹی کے زیرا ہتمام سیمینار،میر وحید اخلاق نے کلیدی لیکچر دیا
لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز کے زیرا ہتمام ’’چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری اور گلگت بلتستان کے جیو اسٹریٹجک اثرات، چیلنجز اور امکانات‘‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیاگیاجس میں قراقرم یونیورسٹی کے شعبہ انٹرنیشنل ریلیشنز کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر میر وحید اخلاق نے کلیدی لیکچر دیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر سنٹر فار سائوتھ ایشین سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید، فیکلٹی ممبران اور ایم فل،پی ایچ ڈی سکالرز نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر میر وحید اخلاق نے پاک چین تعلقات کے بنیادی پہلوؤں اور علاقائی اثرات پر روشنی ڈالی۔ گلگت بلتستان سے متعلق دیرینہ مسائل کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔گلگت بلتستان کے عوام کے معیار زندگی کو بلند کیے بغیر علاقے کی ترقی ممکن نہیں۔