سانحہ مری حکومت کی بیمار قیاد ت کا نتیجہ ہے :رانا مقبول احمد جاوید
فیروزوالہ( نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی این اے 120 کے سینئر رہنما رانا مقبول احمد جاوید نے کہا ہے کہ سانحہ مری حکومت کی بیمار قیاد ت کا نتیجہ ہے جس کو ملکی سیاست کے علاوہ موسمی تغیر وتبدل کاکوئی ادراک نہ ہے ایسے سانحات پر مہذب ممالک میں حکمران از خود ہی مستعفی ہوجاتے ہیں مگر ہماری حکومت کو ملک وقوم سے کوئی سروکارنہ ہے یہ صرف اور صرف اپنے اقتدار کیلئے قومی مفادات کو کچلنے کیساتھ اپوزیشن کو دیوار کیساتھ لگانے کیلئے سارا زور لگارہے ہیں انہوں نے کہاکہ مری میں بڑھتی ہوئی ٹریفک اور سیاحوں کی آمد پر حکومتی وزیر،مشیر شادیانے بجارہے تھے۔