پی پی کی لانگ مارچ کی بھڑ ھکیں کسی سیاسی ڈھونگ سے کم نہیں:ملک امانت علی
لاہورـ(نیوزرپورٹر)تحریک انصاف سینئر مرکزی رہنماء ملک امانت علی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کا 27 فروری کو لانگ مارچ کرنے کی بھڑکیں کسی سیاسی ڈھونگ سے کم نہیں۔ بلاول زرداری اور ان کے حواری لانگ یا شارٹ مارچ سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پیپلزپارٹی اور لیگ کی کرپٹ قیادت کا عوام کبھی ساتھ نہیں دینگے۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ غیرجمہوری ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہیں۔ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔آئندہ پانچ سال بھی اپوزیشن روتی رہے گی۔ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی خدمت کررہی ہے۔