معاشی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کا کردار ہمیشہ قابل تحسین رہا :خادم عباس
لاہورـ(نیوزرپورٹر)کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب سید خادم عباس نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیز کی طرف سے پیش کی جانے والی درخواستوں اور شکایات کا فوری طور پر بلاتاخیر ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے ویب پورٹل پر اب تک پیش کی جانے والی 27748 شکایات میں سے 17108 کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔ملک کی معاشی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کا کردار ہمیشہ قابل تحسین رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے آج یہاں اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے ماہانہ کارگردگی کے حوالے سے منعقد ہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل او پی سی عشرت اللہ خان نیازی، ڈائریکٹر پولیس امتیاز احمد علی ڈائریکٹر ایڈمن تنویر ماجد، ڈائریکٹر لیگل راجہ زبیر، ڈائریکٹر ریونیو ذولفقار بھون، ڈپٹی ڈائریکٹر ز اور دیگر ڈیلنگ افسران بھی شریک تھے۔ اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے جلد حل کو یقینی بنانے اور او پی سی پنجاب کی کارگردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اہم فیصلے کیے گئے۔کمشنر او پی سی نے اجلاس کو بتایا کہ اب تک اووسیز پاکستانیوں کی 44 ارب روپے مالیت کی زرعی اراضی، رہائشی اور کمرشل جائیدادیں وگزار کروائی جا چکی ہے۔