رانا ساجد علی ،ماجد علی شوکت کا نصیب ڈوگر، رانا تنصیرکے اعزاز میں عشائیہ
کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف سابق امیدوار قومی اسمبلی رانا ساجد علی شوکت اور رانا ماجد علی شوکت نے گزشتہ روز نومنتخب صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن سردار نصیب ڈوگر اور جنرل سیکرٹری رانا تنصیر ارشد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔عشائیہ میں وکلا برادری،سماجی سیاسی رہنماں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر نومنتخب صدر و جنرل سیکرٹری نے بھرپور حمایت کرنے پر رانا ساجد علی شوکت اور رانا ماجد علی شوکت کا شکریہ ادا کیا۔