• news

2کرکٹرز‘ہیڈ کوچ کرونا میں مبتلا ‘آئرلینڈ ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ ملتوی 

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) آئرلینڈ کے دو کرکٹرز اور ہیڈ کوچ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ ملتوی کر دیا گیا۔ آئرش کپتان اینڈی بالبیرنی اور وکٹ کیپر بیٹر لورکان ٹکر ‘ہیڈ کو چ ڈیوڈ رپلے کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔ اس سے قبل دو کھلاڑی زخمی ہوچکے ہیں ۔ آئرلینڈ نے ٹیم مکمل نہ ہونے پر میچ ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی ۔
 دونوں بورڈز نے اتفاق رائے سے میچ ملتوی کر دیا ۔ اس سے قبل دو کھلاڑی کرونا کا شکار ہوکر قرنطینہ میں جاچکے ہیں ۔ دورہ جاری رکھنے کا فیصلہ ایک دو دن میں کرلیا جائیگا۔ دونوں بورڈز اس سلسلہ میں رابطہ رکھے ہوئے ہیں ۔ 

ای پیپر-دی نیشن