نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس : وفاق نے پنجاب حکومت سے رائے مانگ لی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاق نے پنجاب حکومت سے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر ماہرانہ رائے مانگ لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل آفس نے وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب حکومت کو خط لکھا ہے جس میں لاہور ہائیکورٹ میں جمع ہونے والی رپورٹس پر متعلقہ ماہرین سے رائے لی جائے اور ماہرین کی رائے ملنے پر نوازشریف کی واپسی سے متعلق آئندہ لائحہ عمل اپنایا جائے گا۔ اگر ماہرین نے نوازشریف کی صحت بہتر قرار دی تو انکے معالج سے رابطہ کیا جائے گا۔