عثمان مرزا‘جی ٹی روڈ ریپ‘جتوئی کیسز نظام انصاف کیلئے چیلنج: فواد چودھری
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ عثمان مرزا، جی ٹی روڈ ریپ کیس اور جتوئی کیس ہمارے نظام انصاف کیلئے چیلنج ہیں۔ بدھ کو ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ یہ کیس روزانہ کی بنیاد پر کیوں نہیں چل رہے اور ان کو عمومی مقدموں کے طور پر کیوں لیا جا رہا ہے؟۔ پراسیکیوشن اور عدالت اپنی ذمہ داری نبھائیں۔ ان کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا ریاست کا فرض ہے۔