• news

جولائی تا دسمبر ایکسپورٹس پندرہ ارب ڈالر سے زائد رہیں : عبدالرزاق دائود

راولپنڈی(کامرس رپورٹر) مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدالررزاق دائود نے کہاہے کہ جولائی تا دسمبر ایکسپورٹس اعدادو شمار کافی حوصلہ افزاہیں اور پندرہ ارب ڈالر سے زائد کی برآمدات ہوئی ہیں،ازبکستان کے ساتھ ٹی آئی آر ایگریمنٹ ہو چکا ہے اب ازبکستان سے ٹرک براہ راست پاکستان پہنچ سکیںگے۔وہ انٹرنیشنل چیمبرز سمٹ 2022ء کے موقع پر ملک بھر سے آئے ہوئے چیمبرز صدور سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ علاقائی تجارت کو فروغ دے کر ہی اقتصادی ترقی کی جاسکتی ہے، سنٹرل ایشیا اہم مارکیٹ ہے،ہماری ایکسپورٹس میں ٹیکسٹائل کا شیئر 60فیصد ہے۔ ہمیں باقی شعبوں خاص طور پر فارما سوٹیکل، ایگری پروڈکٹس انجنیئرنگ،اور آئی ٹی پر بھی توجہ دے کر ان کا ملکی ایکسپورٹ میں شیئر بڑھانا ہو گا۔ انہوں نے چیمبرز کے صدور سے کہا کہ وہ بجٹ سازی کے لیے تجاویز فروری کے پہلے ہفتے تک بھیج دیں۔

ای پیپر-دی نیشن