• news

سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن ، تجربات کی بجائے عملی مشاورت یقینی بنائی جائے،پاکستان ٹیکس بار

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے سنگل سیلز ٹیکس کے ویبنار میں کہا ہے کہ ریٹرن کے ڈرافٹ میں کئی قانونی ،آئینی اورتکنیکی پیچیدگیاں ہیں جنہیں حل کرنا    نا گزیر ہے ،صوبائی اتھارٹیز نے بھی سنگل ریٹرن کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اس لئے اس پر مرحلہ وار عملدرآمد کیلئے مشاورت کی جائے۔ ویبنار کی صدرارت پاکستان ٹیکس بارکے صدر رانا منیر حسین نے کی۔ اس موقع پر فراز فضل شیخ ،کاشف انور ، جمیل اختر بیگ ،زاہد عتیق چوہدری، ذیشان مرچنٹ ،قمرالزمان چوہدری سمیت دیگر موجود تھے۔ جبکہ ملک بھر کی ٹیکس بار کے عہدیداروں اور ممبران نے آن لائن شمولیت اختیار کی۔پاکستان ٹیکس بار کے صدر رانا منیرحسین اورجنرل سیکرٹری قمرالزمان چوہدری نے سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن پر ابھی تک صوبوں کی ریونیواتھارٹیز کا کوئی ایس آر او یا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ،ملک بھر کی ٹیکس بارز سنگل سیلزٹیکس ریٹر ن کی کامیابی کیلئے حکومت اور ایف بی آر کے ساتھ تعاون کرنے تیار ہیں لیکن بند کمروںمیں تجربات کی بجائے عملی مشاورت کو یقینی بنایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن