منی بجٹ کی منظوری سے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا،شہزادہ سلیم
لاہور(کامرس رپورٹر)منی بجٹ کی پارلیمنٹ سے منظوری کے پیش نظر گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے خدشے کے باعث گاڑیوں کی خریدوفروخت بھی متاثر ہونے لگی۔منی بجٹ میںمتوقع طورپر ایک ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو دگنا کیا گیا ہے جس کے باعث گاڑیاں فروخت نہیں ہو ر ہیں۔رپورٹ کے مطابق شہری زیادہ تر ونڈو شاپنگ ہی کررہے ہیں کیونکہ وہ قیمتیں پوچھتے ہی واپس چلے جاتے ہیں۔گاہکوں کا کہنا ہے کہ منی بجٹ کے منظور ہونے سے پہلے ہی گاڑیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیںاس ضمن میں کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین شہزادہ سلیم خان کا کہنا ہے کہ کرونا کی وجہ سے متاثر ہونے والے کاروبار کے لئے ڈیوٹی میں اضافہ کسی بڑے جھٹکے سے کم نہیں۔پہلے ہی کاروبار میںبے یقینی کی فضا آ چکی ہے اورکاروبار بہت متاثرہ تھے لیکن اب صورتحال مزید بگڑے گی۔