• news

برطانوی ہائی کمشن کی آصف لقمان ،مولانا عبدالاکبر سے ملاقات،افغانستان،کشمیر پر گفتگو

لاہور (خصوصی نامہ نگار)برطانوی ہائی کمیشن کی سیکنڈ سیکرٹری پولیٹیکل ڈاکٹر کمیلا میکڈونلڈ نے آج اسلام آباد میں جماعت اسلامی پاکستان کے ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی اوررکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں افغانستان اور کشمیر کی موجودہ صورت حال اور افغانستان میں انسانی بنیادوں پر رفاہ عامہ کی ضروریات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے افغانستان میں غذائی مواد، ادویات، صحت اور تعلیم کی سہولتوں کی قلب پر تشویش کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر کمیلا میکڈونلڈ نے بتایا کہ برطانوی حکومت اپنے طریق کار کے مطابق انسانی بنیادوں پر افغان عوام کی مدد کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن