• news

ایڈیٹر ’’پھول‘‘ محمد شعیب مرزا کا ایک اور اعزاز ،’’تسنیم جعفری لٹریری ایوارڈ‘‘ اپنے نام کر لیا

لاہور(خصوصی رپورٹر) معروف ادیب، ایڈیٹر ماہنامہ’’پھول‘‘ و کالم نگار’’نوائے وقت‘‘ محمد شعیب مرزا کو ان کی خدمات پر ’’تسنیم جعفری لٹریری ایوارڈ2021ئ‘‘ اور 25 ہزار روپے انعام دیا گیا۔ یہ ایوارڈ الحمرا میں منعقد ہونے والی قومی اہل قلم کانفرنس میں معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے دیا۔ کانفرنس میں آزاد کشمیر سمیت ملک بھر سے 2 سو اہل قلم نے شرکت کی۔ کانفرنس میں حسان خاور نے ادیبوں کے مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے محمد شعیب مرزا کو خاص طور پر بچوں کے ادیب کیلئے مثالی خدمات انجام دینے پر مبارکباد پیش کی۔
محمد شعیب مرزا اس سے قبل تین گولڈ میڈل اور بہت سے ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں۔ محمد شعیب مرزا نے حسان خاور، تسنیم جعفری اور تمام اداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے کام کو سراہا اور حوصلہ افزائی کی۔

ای پیپر-دی نیشن