گندگی پھیلانے والوں سے بڑا ڈھیٹ میں ہوں: وسیم اکرم
لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق کپتان وسیم اکرم نے کہاہے کہ کراچی کے ساحل کی صفائی کیلئے ایک ہفتے کی مہم شروع کی گئی ہے، گندگی پھیلانے والے ڈھیٹ ہیں تو میں ان سے بڑا ڈھیٹ ہوں۔ ہم روزانہ ساحل پر سیر کیلئے آتے ہیں ، یہاں بہت گندگی ہوتی ہے، لوگوں سے ایک ہی درخواست ہے کہ ساحل دیکھنے ضرور آئیں ۔، لیکن صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ پنجاب ، بلوچستان اور کے پی کے سے آنے والے لوگ اس کو اپنا ساحل سمجھیں۔ کوڑا کرکٹ پلاسٹک کے بیگ میں ڈال کر اپنے ساتھ لے جائیں ، یہاں مت پھینکیں۔سمجھاتے ہوئے شرمندگی ہوتی ہے جیسے پانچ سال کے بچے کو سمجھایا جا رہا ہو، گندگی پھیلانے والے ڈھیٹ ہیں تو میں ان سے بڑا ڈھیٹ ہوں۔ میں ویڈیو بناتا رہوں گا جب تک ساحل ہمیشہ صاف نہیں رہتا۔آپ سب لوگوں سے ایک درخواست ہے کہ آپ پورا ملک تو صاف نہیں کر سکتے لیکن کم از کم یہ کوشش تو کریں کہ آپ جہاں رہتے ہیں وہاں ارد گرد صفائی رکھیں۔ جیسے قطرے قطرے سے دریا بنتا ہے اسی طرح ایک دن پورا پاکستان صاف ہو گا۔وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے وسیم اکرم کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کوڑے دان کے باہر پھینکے گئے کچرے کو کوڑے دان کے اندر ڈالنے کا کہا۔