• news

کے پی حکومت سے انسداد منشیات ترمیمی ایکٹ پر پیش رفت رپورٹ طلب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے کے پی کے حکومت سے انسداد منشیات سے متعلق ترمیمی ایکٹ پر پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔ سپریم کورٹ میں کے پی کے میں اے این ایف کا دائرہ اختیار ختم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا انسداد منشیات سے متعلق صوبائی حکومت کے قانون میں اختلاف کا جائزہ لیں گے۔ منشیات معاشرے کیلئے بہت بڑا مسئلہ ہے۔ سمگلنگ مافیا، نارکوٹکس مافیا، لینڈ مافیا کو قانون کی گرفت میں لانا ضروری ہے۔ اے این ایف کے وکیل نے مئوقف اپنایا کہ نئے قانون میں ای این ایف کے اختیارات کو محدود کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن