پی ٹی آئی سرکار بحران خان حکومت ہے: پیپلزپارٹی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی سرکار کو بحران خان حکومت قرار دے دیا ہے، ہر روز نئی طفل تسلی کا اعلان نالائق کپتان کی اہلیت پر سیاہ نشان ہوتا ہے، یوٹرن ماسٹر وزیراعظم عمران خان اور سرکاری ڈھنڈورچیوں کا ہر دعویٰ جھوٹ کا سبز باغ نکلا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے بدھ کو جاری بیان میں کیا ہے۔ نیر بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول کی قیادت میں معیشت بدحال کرنے، مہنگائی اور بے روزگاری کے سونامی لانے والوں کے خلاف میدان عمل میں ہے۔