سندھ ہائی کورٹ،نیب افسر کو عدالت میں فون پر بات مہنگی پڑ گئی
کراچی(این این آئی)قومی احتساب بیورو(نیب) کے تفتیشی افسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کامران کو سندھ ہائی کورٹ کے کمرہ عدالت میں فون پر بات کرنا مہنگی پڑ گئی۔
سندھ ہائی کورٹ نے نیب کے تفتیشی افسر کو فون پر بات کرنے پر جھاڑپلادی اور کمرہ عدالت سے باہر جانے کاحکم دیا۔عدالت کی ہدایت پر عملے نے تفتیشی افسر کامران کا موبائل فون بھی لے لیا۔جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ توہینِ عدالت میں ابھی آپ کو جیل بھیج دیتے ہیں۔نیب کے تفتیشی افسر نے کہا کہ سوری غلطی ہو گئی ہے، مجھے معاف کر دیا جائے۔عدالتِ عالیہ نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کیا سوری؟ عدالت میں کھڑے ہونے کایہ کونسا طریقہ ہے؟