ملازمت کا جھانسہ دیکر اوکاڑہ کی 12 سالہ بچی سے لاہور میں کئی روز زیادتی
اوکاڑہ (نامہ نگار) فیاض بی بی کے گھر اُس کے داماد محمد صدی کے ہمراہ لاہور کا رہائشی محمد امتیاز آئے جہنوں نے کہا کہ ہم آپ کی بیٹی کو لاہور میں امیر آدمی کی کوٹھی پر ملازمت دلا دیں گے۔ جس پر اُس نے اپنی 12 سالہ بیٹی کو اُ ن کے ساتھ بھیج دیا۔ محمد امتیاز نے لاہور لے جاکر کمرے میں بند کر دیا اور کئی روز تک اُسے گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ گزشتہ روز مہوش موقع پا کر بھاگ آنے میں کامیاب ہوگئی۔ تھانہ صدر رینالہ خورد نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔