عبدالقادر آزاد کی یاد میں داعی اتحاد امت کانفرنس کل ہو گی: عبدالخبیر آزاد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجلس علماء پاکستان کے زیر اہتمام امام السلاطین والملوک مولانا ڈاکٹر سید محمد عبدالقادر آزاد سابق خطیب بادشاہی مسجد لاہور اور بانی مجلس علماء پاکستان، اتحاد بین المسلمین پنجاب کی یاد میں اٹھارویں سالانہ داعی اتحاد امت کانفرنس کل جمعۃ المبارک دن 12بجے 14جنوری 2022ء بادشاہی مسجد لاہور میں منعقد ہورہی ہے۔ اس کانفرنس کا موضوع تشدد سے پاک معاشرہ، احترام انسانیت، اتحاد امت اور پیغام پاکستان کا فروغ ہے۔ داعی اتحاد امت کانفرنس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان حضرت ڈاکٹر پیر نور الحق قادری جبکہ مہمانان گرامی میں فواد چوہدری وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پاکستان، صوبائی وزیر اوقاف پنجاب پیرسید سعید الحسن شاہ، مجیب الرحمن شامی‘ سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب جواد اکرم، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف پنجاب ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری اور تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام و مشائخ عظام، وزراء و پارلیمنٹیرین، قومی، ملی، سیاسی و سماجی شخصیات ومذہبی راہنماء ،وکلاء اور دانشور حضرات شرکت و خطاب کریں گے، مولانا آزاد کی ملکی،ملی دینی اور بین الاقوامی خدمات اور اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے ان کی گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، اس کانفرنس کے آخر میں ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی اورسانحہ مری میں وفات پانے والے لوگوں کے لیے اجتماعی دعا کی جائے گی۔