• news

حکومت کی نالائقی مری واقعہ سے عیاں: احسن اقبال

 اسلام آباد (وقائع نگار) سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا  کہ آج پھر ایک نارووال ریفرنس میں پیش ہوئے۔ آج پتہ چلا انصاف کے نظام کی بجلی گل ہے اور جنریٹر بھی نہیں ہے، اور تاریخ دے دی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا پاکستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے، لیکن وزیر خوشحال ہو رہے ہیں جبکہ عوام بے روزگار ہو رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا پاکستان سستا ترین ملک ہے، وائرس شدہ نظام کرونا وائرس سے زیادہ نقصان دہ ہے، حکومت کی نالائقی مری میں ہونے والے واقعہ سے عیاں ہے۔ ہم نے انگریزوں سے آزادی لی اور اب آئی ایم ایف کے شکنجے میں پھنسایا جارہا ہے۔ ہماری آنے والی نسلی کو غلامی کی دلدل میں پھنسایا جارہا ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ سانحہ مری میں لوگ ٹھٹھر کر مرے، حکومتی لوگ خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے، حکومت نے سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا، عوام اس ظلم کے خلاف اٹھ کھڑی ہو، اگر نہ اٹھی تو آنے والی نسلیں اس کا خمیازہ بھگتیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن