صدر عارف علوی کرونا کے بعد روبصحت
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر علوی کرونا کے بعد روبصحت ہوگئے۔ صدر مملکت نے ٹویٹ میں کہا کہ اللہ الرحمن و الرحیم اور الشافی کے فضل و کرم اور آپ کی دعائوں سے جس کا مجھے یقین ہے کہ ہمیشہ اثر ہوتا ہے، میں کرونا کے امیکرون ورجن سے متاثر ہونے کے بعد روبصحت ہوگیا ہوں۔ الحمدللہ میرا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔