• news

حکومتی ارکان عوام دشمن بجٹ کا حصہ بننا نہیں چاہتے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (خبر نگار) ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب عوام مہنگائی کی چکی میں پسے گی تو ان کا اپنا کورم پورا نہیں ہوگا، انکے اپنے ارکان اس عوام دشمن بجٹ کا حصہ بننا نہیں چاہتے۔ اپوزیشن تقریریں کررہی ہے اور انکی فرنٹ لائن خالی ہیں۔ جو وزیر اٹھتا ہے گالی دینے اور تنقید اور الزام دینے کے لئے اٹھتا ہے۔ ساڑھے تین چار سال ہوگئے آپ بتائیں کیا کیا ہے چار سال میں۔ مہنگائی، بے روزگاری اور قرضوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ آپ نے پچھلی حکومت پر الزام دینے کے سوا کیا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن