• news

چیئرمین سی ڈی اے نیشنل پارک میں تجاوزات کرنے والے افسروں کیخلاف کارروائی کریں: ہائیکورٹ

 اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل پارک مارگلہ ہلز میں تجاوزات کیخلاف تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین سی ڈی اے نیشنل پارک کی زمین پر تجاوزات کے مرتکب افسروں کے خلاف کارروائی کریں۔ تحریری حکمنامہ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جاری کیا۔ عدالت عالیہ نے کہا کہ ماحولیاتی نظام اور قدرتی رہائش گاہوں کا تحفظ آئین کے آرٹیکل 9 کے تحت دی گئی زندگی کے حق سے جڑا ہوا ہے۔ وزارت دفاع، وزارت داخلہ کے متعلقہ سیکرٹریز اور چیئرمین سی ڈی اے مشترکہ طور پر ایک سروے کرائیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن