• news

رانا شمیم کی بہو‘ پوتے‘ پوتی کی درخواست مسترد

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کی بہو، پوتے اور پوتی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ رانا احمد حسن نے رانا شمیم کی کردار کشی روکنے کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں چار پی ٹی آئی رہنماؤں کی نااہلی کی بھی استدعا کی گئی تھی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل سے رانا شمیم کا عدالت کے دائرہ اختیار پر سوال پوچھا گیا تو عدالت کے سوال پر احمد حسن نے منفی جواب دیا۔ درخواست گزار نے عدالت کے ججز اور عدلیہ پر اپنے عدم اعتماد کا اظہار نہیں کیا جس پر عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ درخواست میں اٹھائے گئے نکات ہتک عزت سے متعلق ہیں۔ چونکہ  رانا شمیم خود ان بنیادوں پر درخواستگزار نہیں بنے۔ لہذا درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن