جوہر ٹاون بم دھماکہ کیس: ملزموں کو 9,9 بار سزائے موت
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی عدالت نے جوہر ٹاون بم دھماکہ کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزموں کو 9,9 بار سزائے موت سنا دی ہے۔ کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنایا گیا، عدالت نے سیکیورٹی خدشات کے باعث کیس کی سماعت جیل میں کی تھی، ملزم پیٹر پال، عید گل، عائشہ گل، ضیاء اللہ اور سجاد اس مقدمہ میں نامزد ہیں جنہیں سزا سنائی گئی۔ چالان میںسی ٹی ڈی نے ملزموں کو جوہر ٹاؤن دھماکہ کیس میں گناہ گار قرار دے رکھا تھا، پراسیکیوشن کے 56 گواہوں نے ملزموں کیخلاف بیانات قلمبند کروائے، پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ فرانزک شواہد اور گواہان کے بیانات سے ملزموں کا جرم ثابت ہوتا ہے ملزموں کو سزائے موت دی جائے۔