ٹف ٹائلز پر مقدس اسمائ، آیات، کیس کی فائل چیف جسٹس کو ارسال
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے ٹف ٹائیلوں پر مقدس اسماء اور آیات کے لکھنے کے اقدام کیخلاف کیس کی فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ عدالت نے سفارش کی کہ کیس کو جسٹس شجاعت علی خان کے روبرو مقرر کردیا جائے کیونکہ وہ اس نوعیت کے کیسوں کی سماعت کر رہے ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل شہنشاہ شمائل نے مئوقف اپنایا کہ ٹف ٹائیلوں پر مقدس اسماء اور آیات لکھی جاتیں ہیں جنہیں تندور میں پکایا جاتا ہے۔ مقدس اسماء کوآگ سے جلانا توہین کے زمرے میں آتا ہے۔