وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو کرونا صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ملتوی
اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو کرونا ہو گیا۔ اسی بات کا انکشاف انہوں نے خود اپنے ٹویٹ میں کیا۔ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا جمعرات کو ہونے والا اہم اجلاس آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ملک میں کرونا کیسز اور اومی کرون کے پھیلائو کو دیکھتے ہوئے تعلیمی ادارے کھلے یا بند رکھنے سے متعلق فیصلے کے لیے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر کو کرونا ہونے کے بعد صوبائی وزراء تعلیم کا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا۔