• news

قابض فورسز سے جھڑپ ، ایک نوجوان شہید ، اہلکار ہلاک 

سری نگر(کے پی آئی، آئی این پی) جنوبی کشمیر میں ہونے والی ایک جھڑپ میں ایک نوجوان شہید ایک  فورسز اہلکار ہلاک جبکہ 3 فورسز اہلکار زخمی  ہوئے ہیں۔ بھارتی فورسز نے گزشتہ روزجنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے پاری ون نیلو نامی گائوں  کو محاصرے میں لے لیا تھا۔ پولیس ترجمان کے مطابق سپیشل آپریشن گروپ کولگام کو ضلع ہیڈکوارٹر سے قریب 8کلو میٹر دور شوپیان روڑ پر واقع پاری ون نیلو نامی گائوں میں بھارتی فوج کی 34آر آر اور18بٹالین سی آر پی ایف کو تلاشی مہم کے دوران مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ۔جبکہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں26جنوری کو نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔ بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری دستوں نے شوپیاں اور جموں اضلاع کے کئی علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاںشروع کر دی ہیں۔ دوسری جانب دوسری جانب میڈیکل کے دو کشمیری طلباحرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کر گئے ۔ ایک کشمیری طالبہ بنگلہ دیش اور  ایک کشمیری طالب علم  سری نگر میں جاں بحق ہوا۔ بڈگام کی رہائشی ایم بی بی ایس کی ایک طالبہ بنگلہ دیش میںحرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کر گئی ۔جاں بحق طالبہ کی شناخت سیما زہرہ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ضلع بڈگام کے زبیر محلہ کے غلام محمد کی بیٹی ہے۔28سالہ محمد راشد ولد غلام قادر اہنگرجمعرات کی صبح سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن