• news

نوائے وقت ملتان کے  کوآرڈینیشن ایڈیٹر میاں غفار کی والدہ انتقال کر گئیں  

لاہور (نوائے وقت رپورٹ)سینئر صحافی، کالم نگار اور نوائے وقت ملتان کیکوآرڈینیشن ایڈیٹر میاں غفار احمد کی والدہ جمعرات کی شب لاہور کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔ مرحومہ انجینئر میاں وقار‘  انجینئر میاں مدثر ایکسین لاہور ڈویژن، پروفیسر ڈاکٹر حنان احمد‘  ڈاکٹر نائیلہ جاوید ڈائریکٹر میڈیکل لاہور ڈویژن‘  پروفیسر ڈاکٹر نوشینہ سلیم ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن یونیورسٹی آف پنجاب کی والدہ اور ڈاکٹر جاوید منیر ڈائریکٹر فارمیسی جناح ہسپتال اور انجینئر شاہد اقبال کی خوش دامن تھیں۔ ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ مسجد خلیل اللہ اوورسیز بلاک بی بحریہ ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔ مرحومہ انجینئر میاں محمد سلیم مرحوم کی بیوہ تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن