فیول ایڈجسٹمنٹ ، بجلی 4 روپے 30 پیسے یویٹ مہنگی ، جنوری میں وصولی
اسلام آباد (نامہ نگار) حکومت نے بجلی 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق نیپرا نے بجلی 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے، اور اس حوالے سے نیپرا نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، اضافی وصولیاں جنوری کے بلوں میں کی جائیں گی، جبکہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔