• news

عالمی قیمتوں میں اضافہ‘ پٹرولیم مصنوعات 6 روپے لٹر تک مہنگی ہونے کا امکان

 لاہور (خصوصی رپورٹر) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان اور پٹرول کی قیمت پہلی مرتبہ 150 روپے فی لٹر تک اوپر جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ جبکہ 16 جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 6 روپے فی لٹر بڑھنے کا امکان ہے۔ مارکیٹنگ کمپنیز ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن