• news

فضل الرحمن سے اختر مینگل کی ملاقات، حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق

لاہور، اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار، خبرنگار)بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے گزشتہ روز کی پی ڈی ایم کے سربراہ اور جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن سے  وفاقی دارالحکومت میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، آغا حسن بلوچ، میر ہاشم نوتیزئی، مفتی ابرار احمد موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی مشاورت ہوئی، دونوں رہنمائوں نے منی بجٹ پر نے تشویش کا اظہار کیا اور اسے ظالمانہ قرار دیا۔ دونوں رہنمائوں نے  پارلیمان کے اندر اور باہر ملکر حکومت کے خلاف جدوجہد کو مزید منظم اور تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی کے باعث عوام کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہورہا، مولانا نے کہا کہ 2022ء نااہل حکمرانوں کا آخری سال ہے۔ جلد قوم کو خوشخبری ملے گی۔ مولانا نے کہا کہ نااہل حکمران عوام کو حساب  دینے کیلئے تیار ہو جائیں۔ سردار اختر مینگل نے کہا کہ نالائق حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھوادیا ہے۔ نالائق حکمرانوں کا ہر پلیٹ فارم پر ہم سب بھرپور مقابلہ کریں گے۔ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے۔ ان حالات میں اپوزیشن کو اپنا مئوثر کردار ادا کرنے کے لئے ہر محاذ پر کردار ادا کرنا ہوگا۔ اختر مینگل نے خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر فضل الرحمن کو مبارکباد دی۔

ای پیپر-دی نیشن