آئی ایم ایف کی غلامی میں پارلیمان،عوام کا قتل ہورہا ، مریم اورنگزیب
اسلام آباد(خبر نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج بیک وقت عوام کا معاشی اور پارلیمان کا آئینی قتل ہورہا ہے آئی ایم ایف کی غلامی میں آج پارلیمان اور عوام کا قتل ہورہا ہے پارلیمانی عمل بلڈوز کرکے دو آرڈیننس اور 25بل منظور کرانے پر آج کے دن کو یوم سیاہ کے طورپر یاد رکھا جائے گاعمران صاحب آج کی قانون سازی سے اپنی لوٹ مار، اے ٹی ایمز، مافیاز اور کارٹلز کو این آر او دیں گے عمران صاحب ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ججوں کی تقرری کا اختیار اپنے پاس لے کر قانون اور آئین کی تضحیک کر رہے ہیں عمران صاحب آج طاقت ور چوروں کو لوٹ مار پہ این آر او اور عوام کو مزید لوٹنے کا لائسنس دیں گے عمران صاحب آج جمہوریت ، آئین اور قانون کے قتل کی تاریخ رقم کریں گے فسطائیت کا بلڈزور چلا کر عمران صاحب قوم پر منی بجٹ مسلط کریں گے۔