• news

فرانس کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن عباس سرور قریشی انقرہ تعینات 

لاہور (نمائندہ خصوصی) فرانس میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن عباس سرور قریشی کو انقرہ ڈپٹی ہیڈ آف مشن تعینات کر دیا گیا۔ فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ڈپٹی ہیڈ آف مشن عباس سرور قریشی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ الوداعی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا عباس سرور قریشی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اوور سیز پاکستانیوں کے لیے قابل تحسین اقدامات کیے ہیں۔ جو پاکستان کی بات کرتا ہے وطن عزیز کی فلاح کی بات کرتا ہے اسے سپورٹ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا  وہ فرانس سے محبت بھری یادیں ہے انقرہ جا رہے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی پاکستانی کمیونٹی کی فلاح، مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے سمیت وطن عزیز کے سر بلندی کے لیے  خدمات کو سراہا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن