برائلر گوشت 11روپے کلومہنگا انڈے13روپے درجن سستے
لاہور(کامرس رپورٹر)شہر میں گزشتہ روز پرچون سطح پر ایک کلوبرائلر مرغی کے گوشت کی قیمت11روپے اضافے سے273روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت7روپے اضافے سے 188روپے جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت13روپے کمی سے165روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔