• news

پی آئی سی سٹنٹ کیس‘ ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کی رپورٹ مسترد کر دی

 لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زائد المیعاد سٹنٹس کے استعمال کیخلاف کیس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کی رپورٹ مسترد کر دی۔ عدالت نے 27 جنوری کو ڈائریکٹر ایف آئی اے کو رپورٹ سمیت طلب کر لیا۔ سٹنٹ فراہم کرنے والی کمپنی سے بھی رپورٹ  ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ سے بھی رپورٹ پر کی گئی کارروائی کی تفصیلات طلب کرلیں۔ عدالت نے حکم دیا بتایا جائے کہ محکمہ صحت نے تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کردی یا نہیں، اگر رپورٹ پیش کی گئی ہے تو وزیر اعلیٰ نے اس پر کیا کارروائی کی۔

ای پیپر-دی نیشن