• news

ہائیکورٹ نے لاہور میں نئی سڑکوں کی تعمیر کے دوران درخت کاٹنے سے روکدیا

 لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کیلئے دائر درخواست پر پی ایچ اے کو باغوں میں گند پھیلانے پر  100 روپے جرمانے عائد کرنے کی تجویز دے دی، عدالت نے لاہور میں نئی سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کے دوران درختوں کو کاٹنے سے روک دیا، عدالت نے کثیر المنزلہ عمارتوں پر پودے لگانے کا حکم دے دیا، ایل ڈی اے کثیر المنزلہ عمارتوں کی چھتوں پودے نہ لگانے والوں کو نوٹس جاری کرے، عدالت نے کثیر المنزلہ عمارتوں کی چھتوں پر سولر پینلز بھی لگانے کا حکم دے دیا، اور پی سی بی سے ٹریفک رکاوٹیں کم کرنے کیلئے پلان  اور لاہور میں ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کر لی، عدالت نے تجاوزات کیس کی سماعت کرتے ہوئے فل ٹائم مخصوص جوڈیشل مجسٹریٹ کی تقرری پر عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی،  عدالت نے باور کرایاچھتوں پر کنکریٹ کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے، صنعتی یونٹس کو سربمہر کیا جاتا ہے اور کچھ دن بعد دوبارہ خلاف ورزی شروع ہو جاتی ہے، محکمہ ماحولیات کے کسی افسر سے ساتھ ملکر ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی شروع ہو جاتی ہے، اگر دوبارہ قانون کی خلاف ورزی ہوئی تو متعلقہ افسر کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن