• news

iاسسٹنٹ کمشنرز قصور‘ چونیاں‘ پتوکی کے سول ویٹرنری ہسپتالوں کے دورے

قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ز نے سول ویٹرنری ہسپتالوں کے دورے کئے۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر قصور اورنگزیب سدھو نے سول ویٹرنری ہسپتال قصور کا دورہ کیا اور وہاں پر عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی، میڈیسن کی دستیابی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنرچونیاں رضوان الحق پوری نے سول ویٹرنری ہسپتال چونیاں کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور نے سول ویٹرنری ہسپتال پتوکی کا دورہ کر کے وہاں پر تمام سہولیات کا جائزہ لیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سلاٹر ہاؤس کی صفائی ستھرائی کو مزید بہتر کیا جائے تا کہ شہریوں کو معیاری گوشت کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نے ٹراما سنٹر پھولنگر کا بھی دورہ کیا۔ دریں اثنا ء اسسٹنٹ کمشنر قصور اورنگزیب سدھو نے آن لائن خسرہ گرداوری کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے مصطفی آباد کا دورہ کیا۔ انہوں نے فصل تفصیلات کی گردآوری، فصل خرید کی گردآوری‘کاشت‘کھاتہ‘خسرہ نمبر اور مشترکہ کھاتہ وغیرہ کو چیک کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن