iپیپلز پارٹی غریب عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی : خالق عزیز ورک
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز مت ورک اور ضلعی نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے پاکستان کو زندہ لوگوں کا قبرستان بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے،نوجوانوں کو روزگار دینے کی بجائے مزید لاکھوں نوجوانوں کو بے روزگاروںکی صف میں لا کھڑا کیا گیاہے الیکشن سے قبل کئے وعدوں کو حکمران جماعت ایک بار ضرور یاد کرے،اشیاء خوردونوش عوام کی پہنچ سے دور کرکے حکمرانوں نے غریبوں کی غربت کا مذاق بنایا ہے، ان حالات میں پیپلز پارٹی غریب عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور پارٹی کارکن آگاہی مہم چلا کر عوام کو حکمرانوں کی غریب کش پالیسیوں سے آگاہ کرتے رہیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنان کی میٹنگ سے خطاب کرتے کیا، ان رہنمائوں نے کہا کہ مہنگائی اور حکمرانوں کی نااہلی کا طوفان انہیں لے ڈوبے گا، پیپلز پارٹی کے دورحکومت میں عوام کو ہرشے وافر میسر تھی بعد میں برسر اقتدار آنے والی دونوں حکومتوں نے مہنگائی میں ہوشرباء اضافہ کیا عوام اب روٹی کو ترس گئے ہیں۔