فیروزوالہ: خورد برد کیس ملزم عدالت میں پیش
فیروزوالہ( نامہ نگار) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی تفتیشی ٹیم نے کروڑوں روپے کی خرد برد کے مقدمہ میں ملوث محکمہ اری گیشن کے ہیڈ کلرک شیخ طاہر محمود اہلکار فاروق احمد اور محکمہ خزانہ کے اہلکار افتخار احمد کو سینئر سول جج کی عدالت میں پیش کر دیا۔ فاضل عدالت نے ٹیم کی استدعا پر تینوں ملزمان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے ذرائع کے مطابق جعلی بھرتیوں کے ذریعے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے میں ملوث افسروں اور اہلکاروں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیاہے ۔