پاکستان سپر لیگ کھلاڑیوں کی سٹیڈیم آمد واپسی پر سڑکیں مکمل بند نہ کرنے کا فیصلہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے دوران کھلاڑیوں کی سٹیڈیم آمد اور واپسی پر سٹرکیں مکمل بند نہیں ہوں گی۔ چیئرمین واٹر اینڈ انوائرمنٹل کمیشن کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کھلاڑیوں کو ہوٹل سے سٹیڈیم تک سگنل ٹو سگنل فری ٹریفک روٹ فراہم کیا جائیگا۔ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گئے۔دوسری جانب آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کی ہوٹل سے سٹیڈیم تک آمد کے وقت سٹرکیں مکمل بند کی جائیں گئیں۔پاکستان سپر لیگ سیون سیزن کیلئے ٹکٹوں کی فروخت بھی شروع کر دی گئی۔ افتتاحی میچ 27 جنوری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کو کرونا سے بچاؤ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور این سی او سی حکام کے درمیان اجلاس 17جنوری کو ہوگا، اجلاس میں کرونا کی حالیہ لہر کے باعث بڑھتے کیسز کے پیش نظر میدان میں شائقین کرکٹ کی تعداد سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا۔این سی او سی کی جانب سے پہلے ہی 100 فیصد شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم میں آنے کی اجازت مل چکی ہے تاہم کرونا کی نئی لہر کے باعث اس فیصلے پر نظرثانی کئے جانے کا امکان ہے۔پی سی بی حکام پی ایس ایل سیزن 7 کیلئے 100 فیصد شائقین کی اجازت کیلئے پْرامید ہیں۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق کرونا کیسز میں اضافے کے باوجود پہلا مرحلہ کراچی میں شروع ہوگا، دس فروری سے لیگ کے میچز لاہور منتقل ہوجائیں گے۔