• news

دی بنک آف پنجاب‘ لاہور قلندرز کے مابین پی ایس ایل 7کیلئے اشتراک

لاہور (سپورٹس رپورٹر) دی بنک آف پنجاب اور لاہور قلندرز کے مابین پی ایس ایل سیون کیلئے اشتراک،معاہدے پر دستخطوں کی تقریب قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوئی۔ معاہدے پر صدر اور سی ای او دی بنک آف پنجاب ظفر مسعود اور سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے دستخط کیے۔ دی بنک آف پنجاب کے سی ای او اور صدر ظفر مسعود نے کہا کہ کرکٹ پاکستان میں اب ثقافت کا درجہ حاصل کر چکی ہے جو سڑکیں ویران کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ لاہور قلندرز نہ صرف میری پسندیدہ ٹیم بلکہ یہاں بیٹھے ہر فرد کی بھی پسندیدہ ٹیم ہے۔ ہمارے ہر کام کا مقصد نئی جہتیں تلاش کرنا ہوتا ہے اسی لئے ہم لاہور قلندر کیساتھ مل کر مشترکہ پراڈکٹ پیش کریں گے ۔انہوں نے لیگ جیتنے کی صورت میں کھلاڑیوں کو سپانسر شپ کے علاوہ ایک کروڑ روپے کا خصوصی انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔ سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے کہا کہ آج میری زندگی کا بہت بڑا دن ‘ پروفیشنل کیریئر کا آغاز بنکنگ سے ہی کیا تھا اور آج میں پاکستان کے ٹاپ موسٹ بنکرز کیساتھ بیٹھا ہوں۔ بی او پی اور لاہور قلندرز کے مابین اشتراک رسمی اور مختصر نہیں بلکہ یہ دیرپا شراکت داری کا آغاز ہے۔ لاہور قلندرز سے منسلک محمد حفیظ نے کہا کہ دونوں اداروں کے مابین اشتراک شاندار نتائج لائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن