• news

پٹرولیم مصنوعات 5 روپے لٹر مہنگی ہونے کا امکان‘ اضافے کی سمری ارسال 

لاہور( وقائع نگار) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات  پانچ روپے فی لٹر مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ مہنگائی میں پسے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی گئی۔ اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے ۔ وزارت خزانہ آج نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ حکومت نے یکم جنوری سے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے، لائٹ ڈیزل 4 روپے 15 پیسے اور مٹی کا تیل 3روپے 95 پیسے مہنگا کیا تھا۔ حالیہ مہینوں میں حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ ہوئے مذاکرات کے حصے کے طور پر ہر پندرہ روز کی بنیاد پر پیٹرولیم لیوی اور جنرل سیلز ٹیکس میں اضافہ کرتی آئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن