• news

 ڈالر 50 پیسے سستا، سونے کے نرخوں میں 850 روپے تولہ کمی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) انٹربنک تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 31 پیسے گری ہے۔ انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کی بندش پر ڈالر کا بھاؤ 176 روپے 7 پیسے ہے۔ اس کے علاوہ  اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 50 پیسے کم ہو کر  178 روپے ہے۔ دریں اثناء ملک میں 24 قیراط کے سونے کی فی تولہ قیمت 850 روپے کم ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز  ایسوسی ایشن کے مطابق 850 روپے کمی کے بعد میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 24 ہزار 750 روپے ہوگیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن