ایف بی آر افسروں‘ اہلخانہ کے اثاثوں کی تحقیقات کیلئے نیب کی خدمات حاصل کر سکے گا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ترمیمی منظور شدہ فنانس بل کے تحت ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن216 کے تحت اختیار حاصل کیا ہے جس کے مطابق پاکستان بھر میںگریڈ17سے گریڈ 22 تک کے افسران کے غیر قانونی فوائد اور ان کے اپنے نام اور ان کے گھر کے افراد یا زیر کفالت افراد جو ان کی اس اضافی آمدن سے مستفید ہو رہے ہیں اور ان کے بینیفشل آنرز ہیں کے اثاثہ جات کی تحقیقات کیلئے ایف بی آر نیب کی خدمات حاصل کی جا سکے گا، ایک اور ترمیم کے تحت آمدن اورحسابات چھپانے کی کوشش کے حامل افراد کی طرف سے نت نئے اکاؤنٹ کھولنے کے سد باب کے لئے بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات بینکوں سے طلب کی گئی ہیں ۔