2023 ء الیکشن ن لیگ ، زرداری گروپ کیلئے آخری ثابت ہوگا : فواد چودھری
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ خصوصی رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے پارلیمان میں اپوزیشن کی ناکامی پر اس شعر ’’تو شاکر آپ سیانا ایں ۔ ساڈے چہرے پڑھ حالات نہ پچھ‘‘ کے ساتھ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمان میں اپوزیشن کو ایک بار پھر شکست ہوئی، انشااللہ 2023کے انتخابات میں یہ چہرے پارلیمان سے مکمل باہر ہوں گے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 2023 کا انتخاب ن لیگ اور زرداری گروپ کا آخری انتخاب ثابت ہونا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی کی روشنی میں پاکستان نے جیو اکنامکس کو اپنے قومی سلامتی نظریئے کا کلیدی جزو قرار دیا ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ نئی قومی سلامتی پالیسی کے مطابق حکومت نے غیر ملکی شہریوں کیلئے مستقل رہائش کی سکیم کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت غیر ملکی افراد پاکستان میں سرمایہ کاری کے عوض مستقل رہائشی کا درجہ حاصل کرسکیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ نئی سکیورٹی پالیسی کے تحت غیر ملکی شہری سرمایہ کاری کے عوض مستقل رہائشی کا درجہ حاصل کر سکیں گے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی کی روشنی میں پاکستان نے جیو اکنامکس کو اپنے قومی سلامتی نظریئے کا کلیدی جزو قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی قومی سلامتی پالیسی کے مطابق حکومت نے غیر ملکی شہریوں کیلئے مستقل رہائش کی سکیم کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس پالیسی کے تحت غیر ملکی شہری سرمایہ کاری کے عوض مستقل رہائشی کا درجہ حاصل کرسکیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے وفد کی ملاقات، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ درست عدالتی رپورٹنگ کے بغیر عدلیہ کا وقار اور عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ ممکن نہیں، عدلیہ کی کوریج کرنے والے صحافی ملک میں ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔