صوبائی وزیربیت الما ل کا دارالا مان‘ صنعت زار کاد ورہ‘ کیفے خوشحال کا معائنہ کیا
میانوالی(نمائندہ نوائے وقت) صوبائی وزیر سماجی بہبود وبیت الما ل پنجاب مخدوم سید یاور عباس بخاری کا دارالا مان اور صنعت زار کاد ورہ۔ڈی سی آفس میں معذور افراد کی فلاح وبہبود کیلئے قائم کر دہ کیفے خوشحال کا بھی معائنہ کیا اور کمیٹی روم میں ڈپٹی کمشنر کے ہمرا ہ منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔وزیر سما جی بہبود بیت الما ل پنجاب سید یاور عباس بخاری نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے ڈویژنل و ڈسٹرکٹ افسران کے ہمرا ہ گزشتہ روز دورہ میانوالی کے موقع پر دارالا مان میں حکو مت کی جا نب سے فراہم کر دہ سہولیات کا تفصیلی جائز ہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر اور انچارج دارالا مان کو ہدایت کی کہ موجو دہ دارالا ما ن کی عمارت کی توسیع اور دیگر ضروریا ت سے متعلق تجاویز دیں تا کہ انہیں آئندہ اے ڈی پی میں شامل کروایا جا سکے۔وزیر سماجی بہبود نے صنعت زار کا بھی دورہ کیا اور کلا سز، ایڈمن بلا ک، شو روم اور تیار کردہ دستکاری میٹریل کا معائنہ کیا۔ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر فاطمہ احمدنے انہیں بریفنگ دیتے ہو ئے صنعت زار میں خواتین کوبا ہنر بنا نے کے حوالہ سے جاری تربیتی کورسز کی تفصیلات سے آگا ہ کیا۔وزیر سما جی بہبو د نے منیجر صنعت زار کو ہدایت کی کہ صنعت زار ڈسپلے روم کی توسیع کر یں اور صنعت زار کی اپ گریڈیشن سے متعلق تجاویز دیں تا کہ اے ڈی پی میں شامل کرو ایا جا سکے۔بعد ازاں وزیر سما جی بہبود سید یاور عباس بخاری نے ڈی سی آفس کمپلیکس کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کے ہمرا ہ ڈی سی آفس کمیٹی روم میں محکمہ سوشل ویلفیئر اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی کا موں، سما جی بہبود ڈیپارٹمنٹ کی سرگرمیوں اور ڈپٹی کمشنر کی جا نب سے ضلع میں شروع کئے گئے سپیشل اینیشی ایٹو کا جائز ہ لیا گیا۔