سرگودھا:رانا ثناء اللہ سے چوہدری حامد حامد حمید،اسلم نوید کی ملاقات
سرگودھا (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ( ن) کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ سے رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید ، سابق میئرملک اسلم نوید، رکن صوبائی اسمبلی وضلعی جنرل سیکرٹری رانامنورغوث کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال، پنجاب میں بلدیاتی آمدہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔رانا ثناء اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف اپنی سیاسی موت کی قبر خود کھود رہی ہے مہنگائی‘ بے روزگاری‘ آئے روز منی بجٹ‘ بجلی‘ گیس‘ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ٹیکسوں کی بھرمار کے پیش نظر اپوزیشن کو پی ٹی آئی کیخلاف تحریک چلانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے پی ٹی آئی کی تباہی کیلئے عمران خان اکیلے ہی کافی ہیں کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کریں ،پی ٹی آئی کے تابوت میں آخری کیل بلدیاتی انتخابات میں عوام ٹھوک دینگے ۔ اس موقع پر عبدالرزاق ڈھلوں نے سرگودھا میں بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے مکمل مشاورت کی اور انہیں بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سرگودھا میں ہمیشہ فاتح رہی ہے ۔