ایم پی اے مسرت جمشید چیمہ کا دورہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی
لاہور(نامہ نگار) رکن صوبائی اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے گزشتہ روز پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے مسرت جمشید چیمہ کو اتھارٹی کا دورہ کروایا اور مختلف شعبہ جات بارے بریفنگ بھی دی۔ مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھاکہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی بدولت لاہور ماضی کی نسبت ذیادہ محفوظ اور پرامن ہے۔ ویمن سیفٹی ایپ فیچرز اور طریقہ استعمال کو کالج، یونیورسٹیوں کے سلیبس کا حصہ ہونا چاہیے۔حکومت پنجاب جدید پولیسنگ کے شاہکار سینٹرز کو صوبہ بھر میں پھیلائے گی۔