• news

شہر کی خوبصورتی کیلئے کمشنر میدان میں،بڑے بورڈز اتارنے کی ہدایت


لاہور(سٹی رپورٹر)کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے شہر کی خوبصورتی کیلئے پہلے مرحلے کیلئے فیصلے کرتے ہوئے ان پر فوری عملدرآمد کا حکم دے دیا۔ کمشنر لاہور نے مال روڈ، فیروز پور روڈ، جیل روڈ کے گرد عمارات پر سے ایک حد سے بڑے تمام بورڈز اتارنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے لاہور کی تین اہم ترین سڑکوں کے گرد عمارات کی کھڑکیوں پر سے ہر رکاوٹ، بورڈ، اشتہار وغیرہ بھی اتارنے کی ہدایت کی۔ کمشنر لاہور نے ان روڈز کی اطراف میں موجود مارکیٹوں میں دکانوں کے بورڈ کیلئے سٹینڈرڈ ڈیزائین تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تین اہم سڑکوں پر سے کیبل و ٹیلی فون تاریں مکمل طور پر زیر زمین ہونگی۔ 

ای پیپر-دی نیشن